سابق کپتان کے پاکستان چھوڑنے کی افواہیں زیر گردش

کراچی(پی این آئی) سابق کپتان کے پاکستانچھوڑنے کی افواہیں زیر گردش۔۔۔۔۔۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے پاکستان چھوڑنے کی افواہ سے متعلق تردید سامنے آگئی۔سابق کپتان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی پاکستان چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وہ جلد پاکستان آ رہے ہیں۔قریبی ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلیں گے، سرفراز احمد ان دنوں فیملی کے ساتھ لندن میں ہیں۔

سابق کپتان سرفراز احمد کے قریبی ذرائع نے ان تمام خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ دلبرداشتہ ہو کر پاکستان چھوڑ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد پاکستان چھوڑنے کا ارادہ تو دور کی بات ملک چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سرفراز احمد کا بیٹا لندن میں زیرِ تعلیم ہے جس کی وجہ سے ان کی اہلیہ بھی وہاں مقیم ہیں اور وہ بیٹے سے ملنے ان دنوں لندن گئے تھے جو جلد وطن واپس آئیں گے۔قریبی ذرائع کے مطابق سرفراز احمد نے پہلے بھی کم بیک کیا اور وہ پھر پاکستان ٹیم میں کم بیک کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close