کرکٹر شعیب ملک نے بڑی اداکارہ سے شادی کر لی،

کراچی (پی این آئی) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور معروف پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کر لی ہے ۔۔۔۔۔ سعودی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ہفتے کے روز شعیب ملک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دو ایسی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ دولہا کے روپ میں اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ موجود ہیں جو دلہن کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔۔۔۔ مزکورہ تصاویر کے ساتھ انہوں نے انگریزی اور عربی میں لکھا کہ ’اور ہم نے تم کو جوڑوں کی شکل میں بنایا۔‘

یہ بات اہم ہے کہ اس سے قبل شعیب ملک انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے 2010 میں شادی کی تھی، اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔۔۔۔دسمبر 2022 میں جوڑے کے درمیان علیحدگی اور خبریں گردش میں رہیں تاہم واضح طور پر تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔۔۔۔ رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا کئی سال سے انڈیا جب کہ شعیب ملک پاکستان میں مقیم ہیں اور بیٹا بھی ان کے پاس ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close