پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل،کس کو چیئرمین مقرر کر دیا گیا؟

لاہور (پی این آئی) قائم مقام چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے نام کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذکاء اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی تعینات کر دیے گئے، ان کی نگرانی میں نئے الیکشن ہوں گے۔ شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر بھی ہیں، انہیں قائم مقام چیئرمین کی اضافی زمے داری سونپی گئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ انہوں نے بطور ممبر بورڈ آف گورنر پاکستان کرکٹ بورڈ بھی استعفٰی دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذکاء اشرف پاکستان کرکٹ بورڈ میں مکمل اتھارٹی نہ ملنے پر نالاں تھے۔ مستعفی ہونے کے بعد اپنے بیان میں ذکا اشرف نے کہا کہ میں کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کر رہا تھا، اس طرح ہمارے لیے کام کرنا ممکن نہیں، میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، اب وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ کس کو نامزد کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں