ویب ڈیسک (پی این آئی) نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کیخلاف کرائسٹ چرچ میں ہونیوالے آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز سے قبل کرکٹ فینز کو خبردار کر دیا۔
شائقین کو تنبیہ کی گئی ہے کہ چھکے کیلئے آنیوالی گیند پر نظر رکھیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے ہدایت جاری کی ہین کہ نیوزی لینڈ پاکستان ٹی 20 سیریز میں باؤنڈریز خاص طور پر چھکے بہت زیادہ لگ رہے ہیں اس لئے تماشائی میچ کے دوران گیند پر نظر رکھیں تاکہ کسی بھی طرح کے نقصان سے بچ سکیں۔کیوی بلے باز فن ایلن نے ڈنیڈن میں 16 چھکے مارے، اس لئے اب فینز کو اسٹینڈز میں چوکس رہنا ہوگا، گیند پر دھیان رکھیں تاکہ بال انہیں لگ نہ جائے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ میچ میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کی جانب سے لگائے جانیوالے چھکے کے نتیجے میں گیند باؤنڈری کے باہر بیٹھے ایک شخص کو لگ گئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا، کرائسٹ چرچ میں چوتھے میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔ تماشائیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے نیوزی لینڈ کرکٹ نے شائقین کو محتاط رہنے کا کہا ہے، کرائسٹ چرچ کے پانچویں میچ کیلئے صرف ایک ہزار ٹکٹ باقی ہیں۔ پاکستان کے خلاف سیریز میں تماشائی بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آئے، ہملٹن اور ڈنیڈن میں میچز سولڈ آؤٹ تھے جبکہ آکلینڈ میں 20 ہزار سے زائد تماشائیوں نے میچ دیکھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں