لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو غیر ملکی ٹی ٹونٹی لیگز میں شرکت کے فیصلے کو فٹنس سے مشروط کردیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فٹنس مسائل سے دوچار پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ، محمد حسنین اور احسان اللہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے خواہشمند ہیں جبکہ لیگ سپنر شاداب خان متحدہ عرب امارات کی (آئی ایل ٹی) لیگ کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ غیر ملکی ٹی ٹونٹی لیگز میں شرکت کیلئے پہلے ڈومیسٹک میں پرفارم کریں بعد ازاں این او سی جاری کیا جائے گا۔ شاداب خان کی کلیئرنس اور دیگر تین فاسٹ بولرز کو این او سی دینے کیلئے بورڈ نے مینجمنٹ سے رائے طلب کی ہے۔دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ کے پیغام کے بعد لیگ سپنر شاداب خان پریذیڈینٹ ٹرافی کا اگلا مرحلہ کھیلنے کراچی پہنچ گئے ہیں البتہ ٹیسٹ کرکٹر غیر ملکی لیگ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 19 جنوری سے شروع ہوگا، جس میں پاکستان کے 16 کھلاڑیوں کو شرکت کرنی ہے تاحال پی سی بی نے ابھی تک کسی بھی کھلاڑی کو این او سی جاری نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں