افغان کرکٹر راشد خان کےچاہنے والوں کیلئے پریشان کن خبر آ گئی

کابل (پی این آئی) افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے کرکٹ سےباہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور انہوں نے آخری میچ آئی سی سی ورلڈ کپ میں کھیلا تھا۔اس حوالے سے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جوناتھن ٹروٹ کا کہنا ہے کہ راشد خان کی واپسی کے لیے کوئی وقت نہیں دیا جا سکتا، ان کی کمر کی تکلیف کا خیال رکھا جا رہا ہے۔جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ وہ ایک مؤثر ترین کھلاڑی ہیں، ہمیں اس بات کا یقین کرنا ہے کہ وہ سو فیصد فٹ ہوں، راشد خان کی سرجری ہوئی ہے، واپسی میں جلدی کی ضرورت نہیں۔افغانستان ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کے ساتھ ہیں اور بڑی محنت کر رہے ہیں، راشد خان کے ابھی مزید چیک اپ ہونے ہیں جس کے لیے وقت لیا جا چکا ہے۔واضح رہے کہ راشد خان پی ایس ایل 9 کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہیں، وہ پی ایس ایل میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close