چیئرمین پی سی بی کیلئے پریشان کن خبر آگئی

لاہو ر(پی این آئی) وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی سی منسٹری نے پی سی بی کو ٹی ٹین میچز، نئی تقرریاں اور کوچز کے کنٹریکٹس میں توسیع دینے سے منع کر دیا ہے اور الیکشن نہ کروانے پر پی سی بی سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ آئی پی سی نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے سوال کیا ہے کہ آپ نے اب تک انتخابات کیوں نہیں کروائے ہیں۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے پی سی بی کی اعلیٰ قیادت کو کل اسلام آباد طلب کر لیا ہے ، کل اسلام آباد میں ہونے والی میٹنگ میں اہم فیصلے ہونے کا امکان ہے ، ۔کل ہونے والے میٹنگ میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے مستقبل کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تشکیل دینے کا امکان بھی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں