نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، تین کھلاڑیوں کو قومی ٹیم سے باہر کر دیا گیا

ویلنگٹن (پی این آئی ) نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوینٹی میچوں میں افسوسناک شکستوں کے بعد قومی ٹیم میں تین اہم تبدیلیاں کر دی گئیں۔

 

 

 

 

پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ کیلئے قومی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیاہے جس میں تین تبدیلیاں کرتے ہوئے اسامہ میر، عامر جمال اورعباس آفریدی کو باہر کر دیا گیاہے جبکہ ان کی جگہ وسیم جونیئر ، محمد نواز، زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، محمد رضوان، بابراعظم، فخر زمان ، افتخار احمد، اعظم خان، شاہین شاہ آفریدی ، حارث روف شامل ہوں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close