افغانستان کیخلاف میچ میں مداح جنگلہ پھلانگ کر کوہلی سے گلے ملنے گراونڈ پہنچ گیا، سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئی

ویب ڈیسک (پی این آئی) افغانستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں سیکیورٹی اہلکاروں میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب ایک مداح گراونڈ کا جنگلہ پھلانگ کر کوہلی سے گلے ملنے گراونڈ میں پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان باونڈری کے قریب ویرات کوہلی کے گلے سے لگا ہواہے جبکہ سیکیورٹی اہلکار تیزی سے دوڑتے ہوئے آ رہے ہیں ۔ نوجوان کو سیکیورٹی فینس پھلانگنے پر حراست میں لیا گیا اور بعدازاں تاکو گنج تھانے منتقل کر دیا گیا ، پولیس اہلکار کا بتانا ہے کہ نوجوان کے پاس میچ کا ٹکٹ موجود تھا اور وہ سٹیڈیم میں نریندر ہیروانی گیٹ سے داخل ہوا ، نوجوان ویرات کوہلی کا بڑا مداح ہے اور کافی عرصہ سے ان سے ملنے کی کوشش میں تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close