سب سے زیادہ چھکے، محمد رضوان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ہیملٹن (پی این آئی) ٹی 20کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور بلے باز محمد رضوان پاکستان کی جانب سے ٹی 20میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20میچ میں 21رنز سے شکست دیدی،محمد رضوان7رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس میں ایک چھکا شامل تھا،محمد رضوان کے ٹی 20میں چھکوں کی تعداد 77ہو گئی، اس طرح پاکستان کی جانب سے محمد رضوان سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز گئے۔یاد رہے کہ ٹی 20میں سب سے زیادہ 182چھکے لگانے کا اعزاز بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے پاس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close