ویب ڈیسک (پی این آئی) آسٹریلوی کرکٹر شان مارش نے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر شان مارش نے بگ بیش لیگ ( بی بی ایل ) کے رواں سیزن کے دوران پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے سڈنی تھنڈر کے خلاف ہونے والا میچ اپنے کیریئر کا آخری میچ قرار دیا ہے۔بی بی ایل کے رواں سیزن کے دوران مارش کی پرفارمنس 181 رنز اور 138.16 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ شاندار رہی ہے۔ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے بیان میں مچل مارش کا کہنا تھا کہ مجھے بی بی ایل میں رینیگیڈز کے لئے کھیلنا پسند ہے اور میں گزشتہ پانچ برسوں میں کچھ عظیم لوگوں سے ملا جن کے ساتھ میں نے دوستی کی ہے جو کہ زندگی بھر قائم رہے گی، وہ سب میرے لئے حیرت انگیز رہے ہیں۔مارش 2019-2020 کے سیزن کے لیے پرتھ سکارچرز کے ساتھ شاندار اسپیل کے بعد رینیگیڈز میں چلے گئے تھے جہاں انہوں نے اپنی ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا۔
خیال رہے کہ 40 سالہ ٹاپ آرڈر بیٹر انڈین پریمئیر لیگ ( آئی پی ایل ) میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں