ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے عباس آفریدی کس مشہور کرکٹر کے رشتے دار ہیں؟

آکلینڈ (پی این آئی)آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم کی جانب سے عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ڈیبیو کیا۔

عباس آفریدی پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور موجودہ بولنگ کوچ عمر گل کے بھتجیے ہیں اور چاچا نے بھتیجے کو گرین کیپ پیش کی۔اس موقع پر عمر گل کا کہنا تھا کہ یہ ان کے اور ان کی فیملی کیلئے فخر کا لمحہ ہے، انہوں نے عباس آفریدی کو تلقین کی کہ وہ اسٹار اور پاکستان کے نام کو ہمیشہ اوپر رکھیں، ہر کرکٹرز کی خواہش ہوتی ہے وہ اسٹار کیلئے کھیلے، گرین کیپ پر موجود اسٹار کیلئے کھیلنا اعزاز کی بات ہوتی ہے، کوشش کرنا جس طرح ڈومیسٹک میں پرفارم کیا اس ہی کارکردگی کو برقرار رکھنا۔

گرین کیپ لینے کے بعدعباس آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کیلئے پاکستان کی جانب سے کھیلنا اعزاز کی بات ہے، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے ملک کیلئے کھیلے، میرا بھی یہی خواب تھا کہ پاکستان کیلئے کھیلوں اور وہ دن آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی یہ چاہتے تھے کہ اپنے چاچو سے گرین کیپ لیں اور ان کے چاچو عمر گل نے جیسی بولنگ پاکستان کیلئے کی وہ بھی اس طرح بولنگ کریں۔دوسری جانب اسپنر اسامہ میر کو اسپن کوچ سعید اجمل نے کیپ پیش کی، اس موقع پر اسامہ میر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کیلئے کھیلنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے، پاکستان ٹیم کیلئے کھیلنا ان کیلئے ایک خواب تھا، سعید اجمل سے گرین کیپ لی ہے، کوشش ہوگی سعید اجمل کی طرح پاکستان ٹیم کیلئے کارکردگی پیش کروں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close