کراچی(پی این آئی)پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کو شکست کا سامنا۔۔۔۔۔پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیدی۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور محمد رضوان نے کیا تاہم 33 کے مجموعے پر صائم ایوب 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔محمد رضوان بھی 25 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ فخر زمان نے 15 رنز اسکور کیے۔ افتخار احمد 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم خان نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔
بابر اعظم نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 35 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ اسامہ میر اور عباس آفریدی ایک ایک رن بنا سکے، عامر جمال 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 4 جبکہ ایڈم ملنے اور بین سیئرز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ اش سوڈھی کے حصے میں آئی۔قبل ازیں آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیوڈ کونوے نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسری ہی گیند پر شاہین آفریدی نے ڈیوڈ کونوے کو کیچ آؤٹ کرا دیا تاہم اننگز کے تیسرے اوور میں شاہین آفریدی نے 24 رنز دیے۔
فن ایلن عباس آفریدی کا شکار بنے انہوں نے 15 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 34 رنز کی اننگز کھیلی، انہیں عباس آفریدی نے آؤٹ کیا۔ پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے کئی آسان کیچز ڈراپ کیے گئے اور مس فیلڈنگ کی گئی جس کا کیوی بیٹرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 128 رنز پر گری جب کین ولیمسن 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے۔ نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ گلین فلپس کی صورت گری جب عباس آفریدی کی گیند پر بابر اعظم نے انھیں صرف 19 رنز پر کیچ آؤٹ کردیا ، اس کے بعد پچ پر موجود ڈیرل مچل 61 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، ڈیرل نے 27 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔جس کے بعد نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیمپن نے 26، ایڈم ملن 10 اورٹم سوتھی کو صرف 6 رنز پر آؤٹ ہوگئے جبکہ ایش سودھی اور میٹ ہینری صفر پر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا پچ بولنگ کے لیےسازگار ہے اس لیے پہلےبولنگ کو ترجیح دی، کوشش ہو گی کہ نیوزی لینڈ کو کم سے کم رنز تک محدود کر سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں