نیوزی لینڈ کیخلاف کون کون میدان میں اُترے گا، پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ٹیم کا اعلان ہوگیا

آکلینڈ(پی این آئی)نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلئینگ 11 سامنے آ گئی۔

آکلینڈ میں جمعہ کی شب کو کیویز اور شاہینز سیریز کے پہلے ٹاکرے کیلئے آمنے سامنے آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رواں سال ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اپنی بھرپور تیاریوں کے آغاز کیلئے تیار ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا 12 دسمبر سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے آغاز ہو گا۔ سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلئینگ 11 سامنے آ گئی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق کیویز کیخلاف سیریز کے پہلے میچ کیلئے ممکنہ طور پر کپتان شاہین آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، محمد افتخار، اعظم خان، عامر جمال، حارث روف، زمان خان اور اسامہ میر میدان میں اتریں گے۔

جبکہ سیریز کے آغاز سے قبل قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم مختلف کمبی نیشنز کے ساتھ تجربہ کرے گی اور اس کا مقصد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کی تیاری میں ہر کھلاڑی کے لیے واضح کردار قائم کرنا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کل سے شروع ہونے والے پہلے سیریز سے عین قبل منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں شاہین آفریدی نے ٹیم کی ساخت میں ان کی متعلقہ پوزیشنوں کے لیے کھلاڑیوں کی مناسبیت کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم کے ارادے کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں