ویب ڈیسک(پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے بعد آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ نے بگ بیش لیگ میں اسرائیلی حملوں کے شکار فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کردیا۔
آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں اپنے بیٹ اور جوتے پر امن کی فاختہ کا نشان استعمال کرلیا۔پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی اوپننگ بیٹر عثمان خواجہ کو آئی سی سی نے امن کا نشان لگانے سے روک دیا تھا، جس پر کرکٹر نے احتجاجاً بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر میچ میں شرکت کی تھی تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کی اجازت دیدی۔اسرائیل کے فلسطین پر مظالم کیخلاف عثمان خواجہ عوامی سطح پر بات کرتے رہے ہیں، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم وہ ثابت قدم اور اپنے مؤقف پر قائم رہے۔ آسٹریلیا کی معروف بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے عثمان خواجہ نے میچ میں امن کی فاختہ کا نشان جوتے اور بیٹ پر لگایا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں