بابر اور رضوان کی اوپننگ جوڑی برقرار رہے گی یا نہیں؟ ٹی ٹونٹی کپتان شاہین آفریدی نے فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی بہترین ہے اور رہے گی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کپتان شاہین آفریدی نے بابراعظم کی پرفارمنس سے متعلق بات کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا بابر کی فارم خراب چل رہی ہے، بابر اعظم نے اتنے رنز کیے ہیں کہ میں گنتی بھی نہیں کرسکتا لہذا ان کی ایک دو اننگز سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل 17 ٹی ٹونٹی میچز ہیں، اس دورے پر مختلف کمبی نیشن بنائیں گے کہ کون کس جگہ پر بہتر کھیل رہا ہے جب انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے جائیں گے تو سب کو معلوم ہوگا کس نے کیا کرنا ہے، ورلڈکپ سے پہلے چاہتے ہیں معلوم ہو کون کس نمبر اور پوزیشن پر کھیلے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close