نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

ویلنگٹن (پی این آئی)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم قرار دے دیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا تاہم اس سے قبل ایک بیان میں کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان دنیا کی ایک بہترین ٹیم ہے جس ٹیم کے خلاف کھیلنا ایک شاندار موقع ہوتا ہے ۔کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مقابلہ ہمارے ہاں ہو رہا ہے ایک اور شاندار مقابلہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہ گزشتہ برس ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریزپاکستان نے جیتی، پاکستان ٹیم نے اچھا مقابلہ کیا، ہم جانتے ہیں کہ وہ کس قدر مضبوط حریف ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے یہ سیریز ایک اچھا موقع ثابت ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close