بابر اعظم کو بڑی آفر مل گئی

میلبرن (پی این آئی)کرکٹ وکٹوریہ کا بابر اعظم سے بڑی خواہش کا اظہار۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم سے کرکٹ وکٹوریہ نے معاہدے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔معاہدے کے لیے بابر اعظم اور کرکٹ وکٹوریہ کے درمیان ابتدائی بات چیت بھی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق کرکٹ وکٹوریہ بابر اعظم سے معاہدے کی خواہشمند ہے اور اس کے لیے کرکٹ وکٹوریہ نے بابر اعظم کو بگ بیش اور اسٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔میلبرن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے قیام کے دوران کرکٹ وکٹوریہ کے عہدیداران کی بابر اعظم سے ملاقات ہوئی۔

کرکٹ وکٹوریہ سابق کپتان کو طویل طرز کے لیے کانٹریکٹ دینے کی خواہشمند ہے، ملاقات میں بابر اعظم کو میلبرن اسٹارز یا رینیگیڈز سے اوپننگ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ذرائع کرکٹ وکٹوریہ کا کہنا ہے کہ خواہش ہے بابر اعظم کرکٹ وکٹوریا کے لیے ریڈ بال کرکٹ بھی کھیلیں، بابر اعظم نے کانٹریکٹ کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے جواب دیا ہے کہ رواں سال ستمبر سے جنوری تک پاکستان کی مصروفیت دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close