محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور (پی این آئی ) محمد رضوان پاکستان کی تاریخ کے سب سے کامیاب وکٹ کیپر بلے باز بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اب تک تینوں طرز کی کرکٹ میں مجموعی طور پر 40 سے زائد کی اوسط سے رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ یوں محمد رضوان پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کے واحد وکٹ کیپر بلے باز ہیں جو 100 سے زائد بین الاقوامی میچز کھیل کر بھی اپنی بیٹنگ اوسط 40 سے زائد برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے۔محمد رضوان نے 30 ٹیسٹ میچز میں 40 کی اوسط، 74 ایک روزہ میچز میں بھی 40 کی اوسط جبکہ 85 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 49 سے زائد کی اوسط سے رنز بنا رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ محمد رضوان گزشتہ 4 سالوں میں بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ اوسط سے رنز بنانے والے بلے باز بھی بن گئے۔

2020 کے بعد پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، ویرات کوہلی، بابر اعظم، جوئے روٹ سمیت دنیا کے بڑے بڑے بلے بازوں سے زیادہ بہتر اوسط کے ساتھ ہزاروں رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close