سابق بھارتی کرکٹر نے سینئر کرکٹرز پر الزامات کی بارش کر دی

ویب ڈیسک (پی این آئی)2018 میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے بھارت کے سابق فاسٹ بولر پروین کمار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ہر کھلاڑی شراب پیتا تھا۔

بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے پروین کمار نے 2007 میں 21 سال کی عمر میں پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ میں بھارت کے لیے ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد پروین نے 2018 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ریٹائرمنٹ کے اعلان کے تقریباً 12 سال بعد بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پروین کمار نے بھارتی ٹیم کے حوالے سے کئی انکشافات کیے ہیں، انہی میں سے ایک زیادہ تر کھلاڑیوں میں شراب نوشی کی عادت پائے جانا ہے۔

دوران انٹرویو بھارتی صحافی نے پروین کمار سے ان سے متعلق شراب نوشی کی افواہوں کا سوال کیا جس کے جواب میں پروین کمار نے بتایا کہ جب میں بھارتی ٹیم میں تھا، سینئرز کہتے تھے ‘ڈرنک نہیں کرنا، یہ نہیں کرنا، وہ نہیں کرنا، سب پیتے ہیں لیکن انہوں نے یہ کہہ کر مجھے بدنام کیا کہ میں شراب پیتا ہوں۔

پروین کمار کے انکشاف پر بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ سچن ٹنڈولکر، ساورو گنگولی اور راہول ڈریوڈ جیسے سینئر کھلاڑی اس طرح کے مشورے دیتے تھے؟ اس پر پروین کمار نے جواباً کہاکہ میں کیمرے پر کسی کا نام نہیں لینا چاہتا لیکن سب جانتے ہیں کہ میرا امیج کس نے خراب کیا، میرا تاثر ایسا تھا کہ میں ہمیشہ لڑتا رہتا تھا، ہمیشہ پیتا تھا لیکن یہ سب ایک بڑی غلط فہمی تھی جو مجھے ذاتی طور پر جانتے ہیں انہیں پتا ہے کہ میں کیسا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close