پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز ، نیوزی لینڈ ٹیم کا اہم فیصلہ

ویلنگٹن(پی این آئی)پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی آندرے ایڈمز کو کیویز ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی جبکہ سیریز کا آغاز 12 جنوری کو ہوگا۔سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی آندرے ایڈمز کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے جو سیریز میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے اور انہوں نے ٹیم کو جوائن بھی کر لیا ہے۔

اس سے قبل آندرے ایڈمز نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں ۔اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کرس ڈونلڈسن اور ٹیم پرفارمنس مینجر سائمن انسلے پاکستان کے خلاف سیریز میں آرام کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close