گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کتنی کمی کر دی گئی؟ عوام کیلئے اچھی خبر

لاہور(پی این آئی) ملک بھر میں گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں دسمبر2023 کے دوران عمومی کمی کارحجان دیکھنے میں آیا،پاکستان بیوروبرائے شماریات نے رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق دسمبرمیں 5 کلو ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2787.10 روپے ریکارڈکی گئی جونومبرکے مقابلہ میں 1.67 فیصدکم ہے، نومبرمیں ملک میں کلو ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2834.43 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق دسمبر2023 میں ڈھائی کلو ڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1328.77 روپے ریکارڈکی گئی جونومبرکے مقابلہ میں 2.41 فیصدکم ہے، نومبرمیں ملک میں ڈھائی کلو ڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت 1361.52 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

دسمبرمیں ایک کلو ڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت 506.57 روپے ریکارڈکی گئی جونومبرکے مقابلہ میں 1.59 فیصدکم ہے،نومبرمیں ملک میں ایک کلو ڈالڈابناسپتی گھی کی اوسط قیمت514.74 روپے ریکارڈکی گئی۔ دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں10روپےکی کمی کر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close