آسٹریلیا میں عبرتناک شکست، اہم شخصیت عہدے سے مستعفی ہوگئی

لاہور (پی این آئی) غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کے بعد سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے راہیں جدا کرلیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پاگئے اور وہ بھی جلد اعلان کرکے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں گے۔گزشتہ روز ہیڈکوچ بریڈ برن نے بھی معاملات طے ہونے کے بعد پی سی بی سے معاہدہ ختم کرلیا اور شکریہ بھی ادا کیا تھا۔بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹیک نے افغانستان بورڈ سے معاہدہ کرکے پی سی بی سے علحیدہ ہوگئے جبکہ بولنگ کوچ مورنی مورکل پہلے ہی استعفیٰ دے چکے تھے۔ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے غیر ملکی اسٹاف کو عہدوں سے فارغ کرکے اکیڈمی میں خدمات پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔

خیال رہے کہ مکی آرتھر بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کے ٹیم ڈائریکٹر تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں