کیچ چھوٹنے پر طعنہ کیوں دیا ؟ حسن علی کا تماشائی کا کرارا جواب

سڈنی(پی این آئی)کیچ چھوٹنے پر تنقیدکا سامنا،حسن علی خود پر قابو نہ رکھ سکے۔ کستان کرکٹ ٹیم کے حسن علی جو اکثر گراؤنڈ میں تماشائیوں کو محظوظ کرتے نظر آتے ہیں ، سڈنی میں ہونیوالے تیسرے ٹیسٹ میچ میں کیچ چھوڑنے پر انہیں جب ایک تماشائی نے جملہ کسا تو وہ بھڑک اٹھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل یہ ویڈیو گزشتہ ہفتے اس وقت منظرعام پر آئی جب قومی ٹیم کو سڈنی میں ہونے والے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سڈنی میں تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد جب شائقین کرکٹ حسن علی سے آٹوگراف لے رہے تھے تو اس دوران ایک تماشائی نے حسن علی سے کہا کہ “حسن یہاں آٶ تمہیں کیچ پکڑنا سِکھاٶں”۔ اس پرحسن علی خود پر قابو نہ رکھ سکے اور غصے میں جواب دیتے ہوئے کہا” ضرور، آجاؤ ادھر، یہاں آؤ، کون سکھائے گا مجھے کیسے کیچ پکڑنا ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close