بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیساتھ 15کروڑ روپے کا فراڈ

ممبئی(پی این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی نے اپنے سابق بزنس پارٹنرز کیخلاف 15 کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ کردیا، یہ کیس آرکا اسپورٹس اینڈ منیجمنٹ لمیٹڈ رانچی کے میہیر دیواکار اور سومیا وشواس کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق میہیر دیواکار نے مہندرا سنگھ دھونی کے ساتھ 2017 میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، میہیر دیواکار، جو کہ ایک اسپورٹس فرم میں ان کے ساتھ شراکت دار تھے، کو دنیا بھر میں ایم ایس دھونی کے نام پر کرکٹ اکیڈمیز کھولنا تھیں، لیکن انہوں نے معاہدے کی کسی شرط پر عمل نہیں کیا۔

مقدمے کے مطابق آرکا اسپورٹس فرنچائز فیس اور منافع میں حصے دینے کے حوالے سے معاہدے کے تحت پابند تھا لیکن تمام شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔جس کے بعد دھونی نے 15 اگست 2021 کو آرکا اسپورٹس کو دیا گیا آتھورائزیشن لیٹر واپس لے کر انہیں متعدد لیگل نوٹس بھجوائے لیکن اسکا کوئی جواب نہیں ملا۔دھونی کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ اس فرم نے انکے موکل کے ساتھ دھوکا کیا جس کی وجہ سے انہیں 15 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں