سڈنی ٹیسٹ: رضوان نے سرفراز کو پیچھے چھوڑ دیا

سڈنی (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت سابق کپتان سرفراز احمد کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سڈنی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 2 چھکوں اور 10 چوکوں سے مزین 88 رنز کی اننگز کھیل کر محمد رضوان پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں جنہوں نے آسٹریلیا میں 300 سے زائد رنز اسکور کیے ہوں اور ان کی اوسط 48 سے زائد کی رہی۔وہ کینگروز کے دیس میں اب تک 2 نصف سنچریوں کی مدد سے 48.85 کی اوسط سے 342 رنز بناچکے ہیں۔
فہرست میں دوسرا نمبر سابق کپتان سرفراز احمد کا ہے جنہوں نے آسٹریلین سرزمین پر 29.87 کی اوسط سے 239 رنز اسکور کیے ہیں۔ قبل ازیں نئے سال کے آغاز پر قومی ٹیم کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا تھا کہ نئے سال کے آغاز پر شروع ہونے والے میچ کی پہلی اننگز میں دونوں اوپنرز صفر پر پویلین لوٹے ہوں۔اسی طرح سڈنی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آل راؤنڈر عامر جمال نے بھی ریکارڈ بٴْک میں اپنا نام درج کروایا تھا۔ عامر جمال ایک ٹیسٹ سیریز میں 100+ رنز بنانے اور 10+ وکٹیں لینے والے محض تیسرے پاکستانی آل رائونڈر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل عمران خان اور وسیم اکرم بھی یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔ نوجوان کرکٹر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں 50+ اسکور اور 5 سے زائد وکٹیں لینے والے بھی پہلے پاکستانی پلئیر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں