پاکستانی ٹیم کا بھارتی ٹیم سے اب کوئی مقابلہ نہیں، بھارت کا اصل حریف اب کون ہے؟ گوتم گھمبیر نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان سے ’’بہت برتر‘‘ قرار دیدیا۔

سٹار سپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا کہ عام طور پر پاکستان اور بھارت کو روایتی حریف تصور کیا جاتا ہے تاہم میرے نزدیک اصل دشمنی آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ٹیم پاکستان سے بہت برتر ہے اور اس دشمنی اب کوئی توازن نہیں رہا کیونکہ یکطرفہ طور پر ہندوستانی ٹیم نے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ فی الحال آپ دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو دیکھیں تو بھارت بہت آگے نظر آتا ہے، میرے نزدیک اگر پاکستان بھارت ہراتا ہے تو وہ ایک اَپ سیٹ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close