قومی کرکٹر احمد شہزاد کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) برسوں سے قومی کرکٹ ٹیم سے باہر احمد شہزاد کو خوشخبری سنا دی گئی، قومی ٹی 20 ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ یاسرعرفات نے اوپننگ بلے باز کو موقع فراہم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی 20 ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ یاسرعرفات نے کہا ہے کہ قومی کرکٹر احمد شہزاد اسی طرح پرفارم کرتے رہیں، موقع مل جائے گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیٹر احمد شہزاد پر کچھ سال سے برا وقت چل رہا تھا، لیکن احمد شہزاد اب اچھے ردھم میں ہیں وہ اسی طرح پرفارم کرتے رہیں، موقع مل جائے گا، جو لڑکا پرفارم کرے اس کو اس کا حق ملنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ بابر اعظم اور محمد رضوان سے تاحال میری ملاقات نہیں ہوئی۔

یاسر عرفات نے کہا کہ کیمپ میں ماڈرن کرکٹ کھیلنے کی ڈرلز کی گئی، کھلاڑیوں کو بتایا کہ کس طرح ا چھے اسٹرائک ریٹ کے ساتھ کھیلنا ہے، کیمپ میں اچھی بات تھی کہ ڈومیسٹک کے کھلاڑیوں کو بھی بلایا گیا تھا۔یاسر عرفات نے کہا کہ آگے جوبھی سیریز ہوگی، کوشش ہوگی نئے لڑکوں کو موقع دیں، کھلاڑی جس طرز کی کرکٹ ڈومیسٹک کھیلتے ہیں، ویسے ہی انٹرنیشنل میں کھیلیں، حسیب اللہ بہت ہی اچھا ٹیلنٹ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close