نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے اہم بالر ٹیم سے باہر ہوگیا

لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپینر ابرار احمد ان فٹ ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

ابرار احمد وطن واپس جارہے ہیں جہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کاری ہیب جاری رہے گا۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ لیفٹ آرم سپنر محمد نواز کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہےاور انہوں نے ابرار احمد کی جگہ دیگر تین کھلاڑیوں زمان خان، حارث رؤف اور اسامہ میر کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کا آغاز کردیا ہے، یہ چاروں کھلاڑی پانچ جنوری کو آسٹریلیا سے آکلینڈ پہنچ کر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ سیریز کی پریکٹس شروع کردیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close