سال 2023 پاکستانی کرکٹ کیلئے کیسا رہا؟ سابق کرکٹر عبدالرزاق کا بیان آگیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ 2023 پاکستان کرکٹ کےلیے اچھا نہیں رہا، پاکستان ٹیم کو اب جیتنے کی سوچ رکھنی چاہیے۔

ایک انٹر ویو میں عبدالرزاق نے کہا کہ چاہتے ہیں آنے والے سال میں ملک میں خوشحالی آئے۔عبدالرزاق نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کو اب جیتنے کی سوچ رکھنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ہماری سوچ جیتنے کی ہوگی تو ریکننگ میں بھی بہتری ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں