نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں میچ کے دوران نوجوان کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جاری کرکٹ میچ کے دوران 22 سالہ اندل سنگھ کو اچانک بے چینی محسوس ہونی شروع ہوئی اور اس نے سینے میں درد کی شکایت کی۔ اس دوران میچ جاری رہا اور اس کی ٹیم جیت گئی، اندل سنگھ نے ساتھی کھلاڑیوں سے ہسپتال لے جانے کا کہا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹر نے بتایا کہ اندل کو دل کا دورہ پڑا تھا اور ہسپتال لانے سے پہلے ہی اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں