جنوبی افریقہ سے بدترین شکست کے بعد آئی سی سی نے بھی بھارتی ٹیم کو بڑا جھٹکا دیدیا

سینچورین (پی این آئی)آئی سی سی نے بھارتی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف سینچورین میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سلواوور ریٹ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 پوائنٹس کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل کے کرس براڈ کی جانب سے بھارت کو جرمانہ مقررہ ہدف سے 2 اوورز کم کروانے پر کیا گیا ۔آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل، جو کم از کم اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق ہے، کھلاڑیوں کو مقررہ وقت میں گیند نہ کرنے پر ہر اوور پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ، آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ پلیئنگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 16.11.2 کے مطابق، ہر ایک اوور شارٹ کے لیے ایک سائیڈ کو جرمانہ کیا جاتا ہے۔جس کے نتیجے میں دو عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ہندوستان کے کل پوائنٹس سے نفی ہو گئے ہیں۔یاد رہے کہ آن فیلڈ امپائر پال ریفل اور لینگٹن روسرے، تھرڈ امپائر احسن رضا اور فورتھ امپائر سٹیفن ہیرس نے مقررہ ہدف دے 2 اوورز کم کروانے کا انڈین ٹیم پر الزام عائد کیا تھا جس پر بھارتی کپتان روہت شرما نے جرم کا اعتراف کیا اور مجوزہ سزا کو قبول کرلیا، اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close