بابر اعظم ایک بار پھر ون ڈے کرکٹ کے بادشاہ بن گئے

دبئی (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ایک روزہ بین الااقومی کرکٹ میں ایک بار پھر اپنی بادشاہت قائم کر لی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ایک بار پھر ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں بھارتی بیٹر شمبن گل ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ ان کے اور بابر اعظم کے درمیان پوائنٹس کا فرق ہے۔رینکنگ کے مطابق بابر اعظم کا 824 پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبر ہے جبکہ شمبن گل 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔نئی رینکنگ میں ویرات کوہلی تیسرے اور روہت شرما چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے باؤلرزکی رینکنگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا 9 واں نمبر ہے جبکہ ٹاپ ٹین آل راونڈرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close