دورہ نیوزی لینڈ: ٹی 20 اسکواڈ میں کون کون شامل ہوگا؟

لاہور(پی این آئی)نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے 5 ٹی 20 میچوں کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں 3 وکٹ کیپرزکو شامل کیا گیا ہے۔
تجربے کار وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان اور اعظم خان کو شامل کیا گیا ہے ۔
حال ہی میں کراچی میں ختم ہونے والے ڈومیسٹک ٹی 20 کے ٹاپ اسکورر صاحبزادہ فرحان جنہوں نے پشاور ریجن کے لیے 12 میچوں میں 44.73 کی اوسط سے 492 رنز اسکور کیے وہ 5 سال بعد دوبارہ پاکستان کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔27 سال کے وکٹ کیپر اور دائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹر نے پاکستان کے لیے 3 ٹی 20 میں 40 رنز بنائے ہیں۔

چار سدہ کے صاحبزادہ فرحان کے علاوہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب ہونے والے قومی اسکواڈ میں تیسرے وکٹ کیپر اعظم خان ہیں۔
سابق ٹیسٹ کپتان معین خان کے فرزند 25 سال کے اعظم خان نے پاکستان کے لیے 5 ٹی 20 میں 7 رنز اسکور کیے ہیں۔
پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیوپر6 وکٹ لینے والےفاسٹ بولرعامر جمال بھی اسکواڈ میں شامل ہیں جب کہ عباس آفریدی پہلی بارمنتخب ہوں گے۔
ٹیسٹ کپتان شان مسعود ٹی 20 ٹیم کاحصہ ہوں گے، اس کے علاوہ حارث رؤف، زمان خان اور اسامہ میر بھی ٹیم میں شامل ہوں گے جب کہ ابراراحمد کی اسکواڈمیں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچزکی ٹی 20 سیریز 12 سے21 جنوری تک نیوزی لینڈ میں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close