آسٹریلیا کیخلاف پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

پرتھ (پی این آئی ) پاک آسٹریلیا پرتھ ٹیسٹ سیریز میں آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر پاکستان کو میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے دو پوائنٹس کی کٹوتی بھی کردی گئی۔ آئی سی سی ترجمان کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے مقررہ وقت میں اوورز پورے نہ کرنے کی غلطی بھی تسلیم کرلی۔شان مسعود نے 10 فیصد جرمانہ اور دو پوائنٹس کی کٹوتی کی سزا بھی قبول کرلی۔پاکستان پہلے ٹیسٹ میں 360 رنز کی زبردست شکست کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سٹینڈنگ میں نمبر 2 پر آ گیا تھا اور جرمانے کا مطلب ہے کہ اس کے فیصد پوائنٹس 66.67 سے کم ہو کر 61.11 ہو گئے ہیں۔ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ باکسنگ ڈے سے میلبورن میں شروع ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close