بابراعظم یا شاداب خان، نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے کس کو ڈراپ کیا جائیگا اور کون کھیلے گا؟ شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سابق کپتان بابر اعظم کو آرام دینا چاہتی تھی لیکن ڈائریکٹر قومی ٹیم محمد حفیظ بابر اعظم کی سپورٹ میں سامنے آگئے، انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں تجربے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔تاہم آل راؤنڈر شاداب خان کی مسلسل خراب پرفارمنس پر ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی انہیں ڈراپ کرنے پر متفق ہوگئی ہے۔ کمیٹی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو بھی آرام دے کر اعظم خان کو کھلانا چاہتی تھی تاہم ڈائریکٹر قومی ٹیم محمد حفیظ کی تجویز پر دونوں وکٹ کیپرز کو سیریز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی شاداب خان کو ڈراپ کرنے پر متفق ہوگئی ہے ،ان کی جگہ ابرار احمد، اسامہ میر کو محمد نواز کیساتھ شامل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں