پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار 3 بھائی ایک ہی ٹیم میں شامل

اسلام آباد(پی این آئی ) اب تین بھائی ایک ہی ٹیم میں کھیلیں گے۔ نسیم شاہ کے بعد ان کے دونوں بھائی بھی اسلام آباد یونائٹیڈز کا حصہ بن گئے۔اسلام آبادیونائیٹڈ نے نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ اور عبید شاہ کو بھی پک کرلیا۔ پی ایس ایل سیز نائن میں تینوں بھائی ایک ہی ٹیم کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان کپ میں نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نے اپنی شاندار بائولنگ کی مدد سے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ لاہور بلیوز نے حنین شاہ کی شاندار بائولنگ کی بدولت فیصل آباد کو 94 رنز سے شکست دی تھی۔

لاہور بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے تھے۔242 رنز کے تعاقب میں فیصل آباد کی ٹیم 36.2 اوورز میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔حنین شاہ نے میچ میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ حنین شاہ نا صرف نسیم شاہ کے بھائی ہیں بلکہ ان کا بائولنگ کا انداز بھی اپنے بھائی سے کافی ملتا جلتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close