علی ترین نے محمد رضوان سے متعلق 2021 کی ٹویٹ پر معافی مانگ لی

لاہور(پی این آئی)نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والی ڈرافٹنگ کے دوران ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم مکمل کر لی ہے لیکن اس دوران علی ترین کا چار روز قبل کیا گیا ایک ٹویٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان سے معذرت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی خان ترین نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی 2021 میں کی گئی ٹویٹ کو ری شیئر کیا اور ساتھ محمد رضوان سے معذرت کی ۔ ماضی میں کی گئی ٹویٹ میں علی ترین نے محمد رضوان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ وہ ٹی ٹوینٹی بیٹسمین نہیں ہیں‘‘۔علی ترین نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ماضی میں کئے گئے ٹویٹ کو ری شیئر کی اور ساتھ پیغام درج کرتے ہوئے کہا کہ’’ یہ اس وقت تھا جب محمد رضوان کراچی کنگز کیلئے کھیل رہے تھے اور انہوں نے ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ وہ میری غلط فہمی تھی، اس لیے غلط فہمی معاف ہونی چاہیے ۔‘‘آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ملتان سلطانز نے محمد رضوان کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا ہے ۔ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگر ی میں انگلینڈ کے ڈیوڈ یلی کا انتخاب کیا ہے اور جس کے بعد ان کے پلاٹینم کیٹیگری میں تین کھلاڑی مکمل ہو گئے ہیں جبکہ محمد رضوان اور افتخار احمد کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں