پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ ایک ہی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں تین سگے بھائی شامل

لاہور (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں 3 سگے بھائی ایک ہی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن 2024 کیلئے ٹیموں کی تشکیل مکمل کی گئی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ‘شاہ برادرز’ نسیم شاہ کے بعد ان کے چھوٹے بھائی حنین اور عبید شاہ کو بھی اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا۔نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دھوم مچائی جبکہ عبید شاہ پاکستان انڈر 19 میں شامل ہیں جو اس وقت دبئی میں ایشیا کپ کھیل رہی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے حنین اور عبید شاہ کو پی ایس ایل 9 کیلئے ایمرجنگ کیٹیگری میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔نسیم شاہ ڈرافٹنگ سے پہلے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو خیر باد کہہ کراسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے تھے۔یہ پہلی بار ہے کہ ایک ٹیم میں 3 بھائی ایک ساتھ شامل ہیں اور تینوں ہی فاسٹ بولر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں