پی ایس ایل 9: محمد عامر کس ٹیم کا حصہ بن گئے؟

لاہور (پی این آئی) کراچی کنگز سے الگ ہونے والے محمد عامر کی نئی ٹیم کا انتخاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 9 کے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کا عمل شروع گیا، ٹیموں نے کئی بڑے بڑے کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا۔ کراچی کنگز سے 8 سال بعد راہیں جدا کرنے والے فاسٹ باولر محمد عامر پی ایس ایل 9 کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں۔لاہورمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونیوالی پی ایس ایل 9 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری کے راؤنڈ ون میں اپنی پہلی پک میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کو پک کرلیا، کراچی کنگز نے پلاٹینیم راؤنڈ ون کی دوسری پک میں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کیرون پولارڈ کو چن لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینیم راؤنڈ ون کی تیسری پک میں ویسٹ انڈیز کے ہی شیرفن ردرفورڈ اور محمد عامر کا انتخاب کیا، پشاور زلمی نے چوتھی پک میں افغانستان کے نور احمد کا انتخاب کرلیا جبکہ لاہور قلندرز نے پلاٹینیم راؤنڈ ون کی چھٹی پک میں فخر زمان کا انتخاب کرلیا۔لاہور قلندرز نے پلاٹینم کے دوسرے راؤنڈ کی پہلی پک میں جنوبی افریقا کے راسی وین ڈر ڈوسن کا انتخاب کرلیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم راؤنڈ ٹو کی دوسری پک میں انگلینڈ کے جورڈن کاکس کو پک کرلیا جبکہ کراچی کنگز نے پلاٹینیم راؤنڈ ٹو کی تیسری پک میں آسٹریلوی آل راونڈر ڈینئل سیمز جبکہ چوتھی اور آخری پک میں محمد نواز کو ٹیم کا حصہ بنالیا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری کے راؤنڈ ون کی پہلی پک میں ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا انتخاب کرلیا، پشاور زلمی نے آصف علی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے بولر ٹائمل ملز کو ٹیم کا حصہ بنایا، کراچی کنگز نے ڈائمنڈ راؤنڈ ون کی چوتھی پک میں نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ جبکہ لاہور لاقلندرز نے ڈائمنڈ راؤنڈ ون کی پانچویں پک میں صاحبزادہ فرحان کو چن لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close