پاکستانی کرکٹر کی برق رفتار اننگز، 43گیندوں پر 193رنز بنا ڈالے

دبئی(پی این آئی)ٹی 10 لیگ میں حمزہ سلیم ڈار کی دھواں دار اننگز کے بعد کرکٹ کی کتاب میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ درج ہوگیا ہے۔

یورپین کرکٹ میں Catalunya Jaguar اور Sohal Hospitaltet کے درمیان میچ میں حمزہ سلیم ڈار نے برق رفتار اننگز کھیل نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔Catalunya Jaguar کی نمائندگی کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے بیٹر حمزہ سلیم نے صرف 43 گیندوں پر 193 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 22 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔حمزہ کے 193 رنز اب ٹی 10 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی سکور ہے۔واضح رہے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے Catalunya Jaguar نے صرف 10 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 257 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔ہدف کے تعاقب میں Sohal Hospitaltet کی ٹیم صرف 10 اوورز میں 8 وکٹوں پر 104 رنز بناسکی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close