فاف ڈوپلیسی کا بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا عندیہ

ابوظہبی (پی این آئی)جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نےبین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا عندیہ دے دیا ۔ جنوبی افریقہ نے دسمبر میں بھارت کا دورہ کرنا ہے جہاں وہ 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی اور اس کے صرف 6 ماہ بعد آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلا جائے گا اس لئے کہا جارہا ہے کہ فاف اور کچھ دیگر سینئر کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آچکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں اس بارے ایک سوال کے جواب میں فاف نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی واپسی کرسکتے ہیں وہ گزشتہ برس سے اس پر بات کررہے

ہیںفاف 39 برس کے ہوچکے ہیں اپنی عمر کے باوجود وہ فٹ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ فاف نے یہ بھی کہا کہ انہیں ابوظبی ٹی 10 ایک دلچسپ ٹورنامنٹ لگتا ہے کیونکہ یہ نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کا ایک پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close