سلمان بٹ کو افغان کرکٹ بورڈ نے بڑی پیشکش کر دی

لاہور (پی این آئی ) قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو افغان کرکٹ بورڈ نے ایک بڑی آفر کردی۔ افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان سلمان بٹ سے رابطہ کرکے انہیں اپنے بورڈ کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں سیریز سے قبل ہائی پرفارمنس کیمپ کے لیے سابق کپتان سلمان بٹ کو جاب آفر کی ہے، افغانی بورڈ انہیں بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کا خواہاں ہے۔افغانستان کو آئندہ ماہ بھارت سے بھارت میں سیریز کھیلنی ہے جو کہ 20 جنوری سے شیڈول ہے، سلمان بٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ایونٹس میں بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے سابق پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ ممبرز کے طور پر تعینات کیا تھا۔جس کے بعد کرکٹ کے مداحوں نے بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، بعد ازاں وہاب ریاض نے سلمان بٹ کا نام واپس لے لیا تھا۔یاد رہے کہ 39 سالہ سلمان بٹ 2010ء میں لارڈز ٹیسٹ کے دوران سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے مرکزی کردار رہے تھے، انھیں اپنے دو ساتھیوں ٹیسٹ کرکٹرز محمد آصف اور محمد عامر کے ساتھ آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

close