سلمان بٹ کو بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور (پی این آئی) پی سی بی نے سلمان بٹ کو بطورکنسلٹنٹ سلیکشن کمیٹی عہدے سے ہٹادیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ پی سی بی کے کسی پینل پر نہیں ہیں،سلمان بٹ نے جو کیا ان کی سزا ان کو مل چکی ہے،بطور چیف سلیکٹر میرا فیصلہ ہے کہ میرے ساتھ کام کون کرے گا،پاکستان کرکٹ بورڈ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔سلمان بٹ کا نام اب واپس لے لیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کا دباؤ نہیں سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ میرا تھا اور اب میں ہی انہیں ہٹانے کا فیصلہ کررہا ہوں،میری سلمان بٹ سے اس متعلق بات ہوچکی ہے،اب وہ پی سی بی کے کسی پینل کا حصہ نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close