اہم ملک نے آخری وقت پر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی میزبانی سے معذرت کرلی

روزو(پی این آئی) کیریبین ریاست ڈومینیکا نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی کرنے سے آخری وقت پر معذرت کر لی۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے رکن ملک ڈومینیکا میں طے شدہ پلان کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 کے تین میچ ہونا تھے،ڈومینیکا کو پہلے راؤنڈ کا ایک میچ اور سپر 8 کراؤنڈ کے دو میچ اپنے سٹیڈیمز میں کروانے کا موقع دیا گیا تھا۔ طے شدہ پلان کے مطابق ڈومی نیکا کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے انعقاد سے پہلے عالمی معیار کے سٹیڈیم اور دیگر انفراسٹرکچر تعمیر کرنا ہے۔ آج ڈومینیکن حکومت نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچوں کی میچز کی میزبانی کرنے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈکپ کےلئے درکار انفرااسٹرکچر وقت پر تیار نہیں کرسکتے۔ ڈومینیکن حکومت نے کہاکہ تیاری مکمل نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً ایونٹ کی میزبانی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ویسٹ انڈیز کی 7 اور ریاست ہائے متحدہ امریکا کی تین وینیوز کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close