محمد عامر نے بھی کراچی کنگز کو خیرباد کہہ دیا، کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟ اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی )پی ایس ایل سیزن 9 کی تیاریاں عروج پر ہیں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے ، خبر آئی ہے کہ عماد وسیم کے بعد محمد عامر نے بھی کراچی کنگز کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ’ ایکس‘ (سابقہ ٹویٹر) پر صحافی قادر خواجہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” فاختہ نے بتایا ہے کہ کراچی کنگز کو عماد وسیم کے بعد ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیاہے ، محمد عامر نے بھی کراچی کنگز کو چھوڑدیاہے اور وہ پی ایس ایل سیزن 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے ۔“اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق آل راونڈ ر عماد وسیم نے کراچی کنگز کو خیر آباد کہتے ہوئے پی ایس ایل سیزن 9 کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کر لیا ہے ۔فاسٹ باولر حسن علی نے بھی اپنا مسکن تبدیل کرتے ہوئے کراچی کنگز کے ساتھ جڑ گئے ہیں ۔ لاہور قلندرز کے مرزا طاہر گولڈ سے سلور کیٹیگری میں چلے گئے ہیں ،اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس بھی گولڈ سے سلور کیٹیگری میں چلے گئے ہیں جبکہ کراچی کنگز کے میر حمزہ کی بھی کیٹیگری تبدیل کرتے ہوئے گولڈ سے سلور کر دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close