نسیم شاہ پی ایس ایل میں کس ٹیم کا حصہ ہوں گے؟ معاملات طے پا گئے

لاہور(پی این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ راہیں جدا کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ معاملات جوڑ لیئے ہیں۔

نسیم شاہ کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نہ کھیلنے کے بعد انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے اور اس حوالے سے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل فرنچائز کے درمیان 90 فیصد معاملات طے بھی پا چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نسیم شاہ کی جگہ اعظم خان کو شامل کرنے کا خواہاں ہے جبکہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں محمد وسیم جونیئر کی بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے کی امید ہے۔یاد رہے کہ 2019 سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہنے والے 20 سالہ فاسٹ بولر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر گلیڈی ایٹرز سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ڈرافٹ کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق پہلی پک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دی گئی جبکہ دوسری اور تیسری پک بالترتیب کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے حصے میں آئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں