آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کیخلاف بھارت میں مقدمہ درج کر دیا گیا

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کے خلاف ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں رکھنے کی وجہ سے آیف آئی آر درج ہو گئی۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے بھارت کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔تاہم آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش اس وقت بھارتی تنقید کی زد میں آئے جب سوشل میڈیا پر ان کی وائرل تصویر میں ورلڈ کپ ٹرافی پر ٹانگیں رکھ کر دیکھا گیا۔اب رپورٹ ہے کہ ریاست اترپردیش میں مچل مارش کے اس اقدام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایک آر ٹی آئی کارکن پنڈت کیشو نے آسٹریلوی آل راؤنڈر کے خلاف مقدمہ درج کراویا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فائنل میچ میں بھارت کی شکست کے بعد مچل مارش نے ٹرافی پر پاؤں رکھ کر شائقین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ پنڈت کیشو نے ایف آئی آر کے علاوہ ایک کاپی ہندوستانی کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھیجی جس میں سفارش کی گئی کہ مچل مارش کے بھارت میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close