پاکستان کا بڑے کرکٹر کو بڑے دھچکے کا خطرہ

لاہور (پی این آئی) غیر ملکی ویب سائٹ نے دعو یٰ کیا ہے کہ دورہ آسٹریلیا سے انکار کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف مشکلات سے دوچار ہو سکتے ہیں، انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹگری میں تنزلی کے ساتھ ساتھ بگ بیش لیگ این او سی سے بھی محروم کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حارث رؤف نے ورک لوڈ اور فٹنس مسائل کے سبب آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی تھی۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ حارث صرف محدود اوورز کی کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں لہٰذا انہیں دیے گئے کیٹگری بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر بھی نظرثانی کی ضرورت ہے جس کے تحت ماہانہ 40 لاکھ سے زائد رقم کی ادائیگی کے علاوہ دیگر فوائد بھی شامل ہیں م۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close