ورلڈ کپ میں شکستوں کے ذمہ دار بابراعظم ہیں یا نہیں؟ پی سی بی کا اہم بیان آگیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان بابراعظم کو شکستوں کا ذمہ دار ٹھہرانے کے حوالے سے بیان جاری کردیا ہے۔

ورلڈکپ کے دوران بورڈ کی جانب سے جاری کی جانے ہونے والی ایک متنازع پریس ریلیز میں سابق کرکٹرز کی تنقید کے جواب میں کہا گیا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، اسکواڈ کی تشکیل میں کپتان بابراعظم اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو فری ہینڈ دیا گیا تھا، اگلے فیصلے ورلڈکپ میں ٹیم کی پرفارمنس کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ کے مفاد میں کیے جائیں گے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے دوران بورڈ نے کبھی بابراعظم پر تنقید یا ان کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش نہیں کی، بابراعظم ایک قابل قدر کرکٹر اور آزادانہ مزاج رکھتے ہیں۔کپتان میں یہ خاصیت ہونا بھی چاہیے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ سلیکشن کمیٹی کے دیگرارکان کی رائے کو نظر انداز کردیں۔

اس پریس ریلیز میں یہ ضرور کہا گیا تھا کہ ٹیم بابراعظم اور انضمام الحق نے منتخب کی اور یہ بات درست بھی ہے، بابراعظم کسی ایک کھلاڑی کے حوالے سے بھی فیصلہ تبدیل کرنے کو تیار نہیں تھے اور بورڈ نے اس کو سپورٹ بھی کیا، کوئی مانے یا نہیں، حقیقت یہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close